جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 63رنز سے شکست دے دی

312
سینٹ لوسیا: ویسٹ انڈیز کے بولر ربادا جنوبی افریقا کے کھلاڑی کو آئوٹ کرنے کے بعد داد وصول کرتے ہوئے

سینٹ لوسیا (جسارت نیوز ) جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو ایک اننگز اور 63رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے کوائنٹم ڈی کاک کو شاندار اننگز 141رنز ناقابل شکست پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ہی فاتح ٹیم کے بولر وں نے کالی آندھی کے ساتھ دوسری اننگز میں بھی پہلی اننگز جیسا رویہ اختیار کیا اور محض 162رنز پر تمام کھلاڑیوں کوپویلین بھیج دیا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہکرتے ہوئے 322رنز اسکور کیے تھے۔ جیسن ہولڈر نے 4 اور جیڈن سیلز نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اینرچ نورجے اور کگیسو ربادا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔