سابق کپتان جاوید میانداد  64  سال کے ہو گئے

97

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد 64 سال کے ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد نے جاوید میانداد کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 12 جون 1957 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جاوید میانداد نے 1975 میں ون ڈے اور 1976 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ انہوں نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں 124 ٹیسٹ اور 233 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ٹیسٹ میں انہوں نے 8832 رنز بنائے جس میں 23 سنچریاں اور 48 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 8 سنچریوں اور 50 نصف سنچریوں کی مدد سے 7381 رنز بنائے۔