حلیم عادل کاقوم سے تبدیلی کے وعدے پورے کرنے کادعویٰ

113

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم نے قوم سے جو تبدیلی کے وعدے کیے تھے وہ وفاقی بجٹ میں پورے ہوئے ہیں۔وہ ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔حلیم عادل شیخ نے کہا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مارچ میں 25 فیصد اضافہ ہوا تھا آج بجٹ میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،موجودہ بجٹ میں40 فیصد ترقیاتی فنڈ میں اضافہ کیا ہے،10 فیصد تنخواہوں پنشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ویکسین ہماری ایکسپوسینٹر ہمارا ڈاکٹرز اور نرسز سندھ حکومت کی ہیں، یہ وہاں جاکر تصویریں کھچوا رہے ہیں، 2008ء سے 2013ء تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی پھران کے چاچوکی حکومت تھی۔