بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بنایا گیا،عبدالرحمن سلفی

230

کراچی(پ ر) امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا عبدالرحمن سلفی نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ بجٹ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بنایا گیا ہے جس میں غریبوں کیلیے کوئی ریلیف نہیں ہے ،مہنگائی مزید بڑھے گی اور منی بجٹ بھی آ تے رہیںگے۔ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا کہ سودی قرضوں سے معیشت تباہ ہوجائے گی، موجودہ بجٹ کوتاجر برادری نے بھی مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشی نظام غریب کو مزید غریب اور امیر کو مزید امیر بناتا ہے، سرمایہ دارانہ و ظالمانہ بجٹ عوام کو مزید غربت میں دھکیل دے گا۔ مولانا عبد الرحمن سلفی نے کہا کہ کرپشن ، بدعنوانی ، مہنگائی و رشوت نے پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے حالیہ بجٹ کے نتیجے میں یہ سلسلہ مزید بڑھ جائے گا۔ مولانا سلفی نے مزید کہا کہ حکومت بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز ، مصنوعی مہنگائی اور اداروں میں رشوت کے خاتمے کے حوالے سے عوام کو ریلیف نہیں دے سکی۔علاوہ ازیں مولانا عبدالرحمن سلفی نے ملالہ یوسف زئی کے حالیہ بیان کو اسلام کے خاندانی نظام کیخلاف ہرزہ سرائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ملالہ نے بغیر نکاح کے پارٹنر شپ کے تحت زندگی گزارنے سے متعلق بیان دیگر مغرب کے زہین کی عکاسی کی ہے۔