دباؤ کے باوجود پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، وزیر خارجہ

247

ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ دباؤ کے باوجود بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا،ہماری تمام تر توجہ  معیشت کی بہتری پر ہے،ادارے مستحکم ہو رہے ہیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہر طبقے نےبجٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے،انکم ٹیکس ، سیل ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کیا گیا۔۔۔بجٹ میں  کراچی کوبڑاپیکج دیاگیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب کیلئےمختص بجٹ صرف جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ہی استعمال کیاجائےگا، زراعت کی ترقی کے لیے چین سے مدد لیں گے، اپوزیشن کے نقطہ نظرکو پارلیمنٹ میں سنیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ زراعت کا شعبہ منفی سے مثبت اشاریے میں آچکا، کورونا وبا کے باوجود معیشت کی ریکوری کا آغاز ہوا،ترسیلات زر میں توقع سے زیادہ ریکارڈ اضافہ ہوا۔