خورشید شاہ کا بیٹا عدالتی حکم پر گرفتار

342

سکھر: قومی احتساب بیورو  ( نیب) نے  پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو عدالتی حکم پر گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فرخ شاہ نے سپریم کورٹ میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری کیلئے درخواست دی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے 3روز میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

نیب نے رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت سے15روزہ ریمانڈ کی  استدعاکی ہے، گرفتار کرنے کے بعد نیب ہیڈ کوارٹر میں منتقل کردیا  گیاہے۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے مطابق تحقیقات جاری ہیں، فرد جرم دوبارہ عائد ہوگی اور ازسرنو ٹرائل ہوگا۔