“مراد علی شاہ اینڈ کمپنی کے ہوتے ہوئے کراچی میں ترقی ناممکن ہے”

430

کراچی:وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ اگر ہم مراد علی شاہ اینڈ کمپنی پر بیٹھے رہے تو اگلے کئی سال میں بھی کراچی اور سندھ میں ترقی ناممکن ہے، امید ہے کہ سندھ حکومت رواں سال صوبے  میں ترقیاتی کاموں پر پیسہ خرچ کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات نے  کہاکہ سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ آرٹیکل 148اپلائی کرے،اگر نہیں کیا تو سندھ اور کراچی کی صورتحال خراب ہوگی،لوکل گورنمنٹ کی ضرورت جو سندھ میں ہے وہ کہیں اور نہیں،کراچی میں ایسی حکومت ہے جس کی پسماندہ سوچ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری نےبھٹو کی پارٹی کو اندرون سندھ کی جماعت بنادی ہے،سندھ کو 2سال میں پندرہ سے سولہ سو ارب ملے ہیں لیکن نظر نہیں آرہا کہ وہ کہاں لگے،سندھ میں مقامی حکومت کی ضرورت باقی صوبوں سےزیادہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہاکہ کراچی ملک کی ترقی کا مرکز ہے،اگر سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوتی تو ملک کے حالات کچھ اور ہوتے۔

فواد چوہدری کا کہناتھا کہ صادقین جیسے آرٹ ورک ہم دنیا کو نہ دکھا سکے، ٹیکنالوجی آنے کے بعد سے مرد اور عورت کی سبقت ختم ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن شفاف ہونے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، جس کے لیے  ہمارا موقف ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ دینے کا حق ہونا چاہیے، ن لیگ کے رہنما نے ووٹنگ مشین کو دیکھا بھی نہیں ۔