ملک میں کورونا سے مزید 57 مریض انتقال کر گئے

322

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 57 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 57 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1 ہزار 194 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 717 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 703 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 802 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 479 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 21 ہزار 422 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 21 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 457 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 220 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 98 ہزار 344 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 569 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 546 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 203 اموات اور 1 لاکھ 27 ہزار 820 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 65 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 156 ہے۔ اسلام آباد میں 769 اموات ہوچکیں۔ 79 ہزار 140 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 152 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 72 ہے۔ صوبے میں 292 اموات ہوچکیں۔ 24 ہزار 788 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 723 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 582 ہے۔ آزاد کشمیر میں 562 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 579 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 698 جب کہ فعال کیسز 102 ہے۔ گلگت بلتستان میں 108 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 488 مریض صحت یاب ہوئے۔