حکومت نے 3 سال میں بجلی فراہمی کا کوئی بڑا منصوبہ نہیں بنایا‘ عبدالواسع

348

پشاور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع نے کہا ہے کہ بجلی کی ظالمانہ اور ناروا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے صوبے کے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچے، بوڑھے، خواتین اور اسپتالوں میں مریض شدید متاثر ہیں۔ گرمی کی شدید لہر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت کو تین سال ہونے کو ہیں لیکن دیگر منصوبے تو دور کی بات بجلی کی فراہمی کا بھی کوئی بڑا منصوبہ نہیں بنایا، جس سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوتا اور عوام کو لوڈ شیڈنگ کی لعنت سے چھٹکارا ملتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی پشاور میں جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔