راشد خان کی بولنگ نے ہماری ٹیم کی کمر توڑ دی ، شعیب ملک

256

ابوظبی(جسارت نیوز) پشاور زلمی کے کھلاڑی شعیب ملک کا میچ میں شکست پر کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے راشد خان کی بولنگ نے ہماری ٹیم کی کمر توڑ دی، ہمارے سارے اہم بلے بازوں کو راشد نے آئوٹ کیا۔شعیب ملک نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آخر کے اوورز میں زیادہ رنز دے دیے ، توقع نہیں تھی کہ لاہور قلندرز 170 تک اسکور کرجائے گی۔انہوں نے کہا کہ 170 رنز کے بعد بھی اصل فرق راشد خان کی بولنگ نے ہی کیا، ٹیم کی ضرورت کے مطابق بیٹنگ کی۔شعیب ملک نے کہا کہ ٹیم کو جس نمبر پر بھی ضرورت ہوئی میں موجود رہا ہوں، بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نے جیسی بیٹنگ کی ان کی تعریف بنتی ہے، ڈنک اور ڈیوڈ نے اسٹرائیک ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے اچھی بیٹنگ کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی نے کہا کہ بطور سینئراپنی رائے دیتا ہوں، وہاب کو کوئی بھی مشورہ دے سکتا ہے، ہدف اپنا بہتر سے بہترکھیل پیش کرنا ہے۔