پیری ہیوزاور نکولس فرنچ اوپن مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

194

پیرس (جسارت نیوز)پیری ہیوز ہربرٹ اور نکولس مہوٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئی ۔ فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز سیمی فائنل میچ میں جان سباسٹین اور رابرٹ فاراح پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ کولمبین جوڑی کو شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔ فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں پیری ہیوز ہربرٹ اور نکولس مہوٹ پر مشتمل فرانسیسی سکستھ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جان سباسٹین اور رابرٹ فاراح پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ کولمبین جوڑی کو پہلے سیٹ میں 7-6(7-2) سے شکست کے باوجود اگلے دونوں اسٹریٹ سیٹس میں 6-7 (2-7) اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ پیری ہیوز ہربرٹ اور نکولس مہوٹ پر مشتمل فرانسیسی سکستھ سیڈڈ جوڑی کا آج فائنل میں مقابلہ الیگزینڈر ببلک اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرے گولوبیف پر مشتمل قازیک جوڑی سے ہوگا۔