این ایچ پی سی میں کرکٹ کا تمام ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ

235

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں واقع اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جدید ترین ڈیجٹل اوراور سائنسی تقاضے اپنائے جانیکا سلسلہ جاری ہے جہاںملک کے مایہ ناز اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کواپنی صلاحتو ں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔اس تناظر میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک بھر میں منعقدہ کرکٹ کے تمام تر ڈیٹا کو این ایچ پی سی میں محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک معروف سافٹ ویئر کمپنی کیمعاونت سے اس ڈیٹا کو ڈیجٹل انداز سے اکٹھا کیا جائے گا۔اس ڈیٹا میںگراس روٹ کی سطح سے لے کر فرسٹ کلاس کرکٹ تک کا ڈیٹا شامل ہوگا۔ اس ڈیٹا سے نہ صرف سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے کوچز فائدہ اٹھاسکیں گے بلکہ یہ کھلاڑیوں کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے این ایچ پی سی کے ماہر کوچز اور سلیکٹرز کی بھی معاونت کرے گا۔اس دوران این ایچ پی سی نے کھلاڑیوں کی صحت اور غذاء سے متعلق مناسب حکمت عملی کی تیاری کے پیش نظر دنیا کی معروف نیوٹریشنسٹ کمپنی، کلوز نیوٹریشن سے کنسلٹنسی کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔اس کنسلٹنسی کے تحت دورہ پر موجود قومی ٹیموں اورکھلاڑیوں کو انفرادیطور پر ڈائٹ پلان فراہم کیے جائیں گے۔اس دوران ری ہیب پروگرام کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں کو ون ٹو ون کنسلٹنسی فراہم کجالئے گی۔ اس کنسلٹنی کے تحت موجودہ اسٹرینتھاینڈ کنڈیشنگ کوچز کی مینٹورنگ بھی کی جائے گی۔کلوز نیوٹریشن کمپنی گریم کلوز کی ملکیت ہے، جو پیشہ ور نیوٹریشنسٹ ہیں۔ وہ انگلینڈ رگبی اور آسٹن وِلا ایف سی کو بھی کنسلٹنسی فراہم کرتے ہیں۔ وہ یوروپیئن ٹور گولف اور رائیڈر کپ ٹیم کے ہیڈ آف پرفارمنس نیوٹریشن ہیں۔ وہ دنیا کے کئی نامور ایتھلیٹ کے بھی نیوٹریشنسٹ ہیں۔وہ رگبی کے سابق کھلاڑی اور لیورپول جان موریس یونیورسٹی میں ہیومین فزیولوجی کے پروفیسر بھی ہیں۔وہ وہاں اسپورٹس نیوٹریشن میں ایم ایس سی پروگرام کے سربراہ بھی ہیں۔گریم کلوز نیوٹریشن سے متعلق 150 مقالے بھی شائع کرچکے ہیں۔پی سی بی اپنے شعبہ میڈیکل کو تقویت بخشنے کے لیے جلد چیف میڈیکل آفیسر، فزیولوجسٹ اور ہیڈ آف فزیوتھراپسٹ کا تقرر بھی کردے گا، جس سے کھلاڑیوں کے کیرئیر کو محفوظ اور طویل بنایا جاسکے گا۔