کے پی کے میں پہلی مرتبہ ای اسپورٹس چمپئن شپ کاآغاز

222

پشاور (جسارت نیوز)محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام صوبہ کی تاریخ کی پہلی خیبرپختونخوا ای اسپورٹس آن لائن چیمپئن شپ آج ہفتہ سے شروع ہو گی جس میں صوبہ بھر سے 867 کھلاڑیوں نے اپنی رجسٹریشن کروائی۔ محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا اورخیبرپختونخوا ای گیمنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کے سلسلے میں آن لائن ای اسپورٹس چیمپئن شپ منعقد کی ہے جو کہ 3 روز تک جاری رہے گی۔ مقابلوں میں 3 گیمز ڈوٹا 2، پپ جی اور ٹیکن 7شامل کی گئی ہے جس کیلئے صوبہ بھر سے 4سے9 جون تک رجسٹریشن کا عمل رکھا گیا تھا۔ رجسٹریشن کے دوران خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع سے بھی نوجوانوں نے ای اسپورٹس مقابلوں میں انٹری کروائی ہے۔ای اسپورٹس آن لائن چمپئن شپ 11سے شروع ہو گی اور اختتامی مقابلے13 جون کو منعقد ہونگے۔ چیمپئن شپ میں فاتح کھلاڑیوں کیلیے2لاکھ 60ہزار روپے کے نقد انعامات رکھے گئے ہیں۔محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا کی جانب سے ای اسپورٹس آن لائن چیمپئن شپ منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا اور آن لائن اسپورٹس کی دنیا میں مثبت طریقے سے اس کا استعمال میں لانا ہے۔