لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو10 رنز سے شکست دے دی

177

ابوظبی(جسارت نیوز) پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 17ویں میچ میں لاہور قلندر ز نے پشاورہ زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔پشاور زلمی کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان160 رنز بنا سکی۔عمید آصف کی بھرپور مزاحمت12 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر 21 بنا کر آؤٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کے راشد خان نے 20 رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز فالکنز نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور قلندرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 170 بنائے۔ابتدا میںپشاور زلمی کے بولرز کی بہترین بولنگ کی بدولت لاہور قلندر ز کی ٹیم 25 رنز پر4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔بین ڈنک اور ٹم ڈیوڈ نے اپنی ٹیم کے لیے اہم شراکت داری قائم کی۔بین ڈنک نے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹم ڈیوڈ نے 3 چوکوں اور 5چھکوں کی مدد سے جارحانہ 64 رنز بنائے۔