ڈہرکی ٹرین حادثے کی محکمہ جاتی تحقیقات کا باضابطہ آغاز کردیاگیا

307

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم کا معاملہ، محکمہ ریلویز نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا، ریلوے ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم 16جون کو سکھر پہنچے گی، تحقیقاتی ٹیم 2 روز تک ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کے کمیٹی روم میں متعلقہ عملے کے بیانات قلمبند کرے گی۔