اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست

187

کراچی (سید وزیر علی قادری)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کولن منرو میچ آف دی میچ رہے انہوں نے36 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 90 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی‘ اور صرف 20 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی ۔ فاتح ٹیم نے 134 رنز کا ہدف 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ عثمان خواجہ 27 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کوئٹہ گلیڈی اییٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جیک ویدرویلڈ دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر نمایاں رہے. انہیں عاکف جاوید نے آؤٹ کیااعظم خان نے 26 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد وسیم، حسن علی اور موسیٰ خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں. عاکف جاوید اور کپتان شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا انیسواں میچ کل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔