پاکستان اسٹاک میں تیزی ، 48 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ

434

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس 53.23 پوائنٹس کے اضافے سے 48304.72 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 48.42 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مار کیٹ کے سرمائے میں 7 ارب 88 کروڑ 53 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 1.45فیصدکم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس میں متوقع کمی کے پیش نظر حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100 انڈیکس 48531پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کی رفتار سست ہوگئی اور مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات آخر تک برقرار رہے اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس53.23 پوائنٹس کے اضافے سے 48304.72 پوائنٹس پر بند ہواجب کہ58.87 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19478.73 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس 58.22 پوائنٹس کے اضافے سے 32715.62پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر413 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے 200 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ195میں کمی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ بیشتر کمپنیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 83 کھرب 50 ارب 48 کروڑ 9لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب 58 ارب 36کروڑ62لاکھ روپے ہو گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم ایک ارب 2کروڑ42لاکھ 23ہزارشیئر رہاجوجمعرات کی نسبت ۱یک کروڑ 51 لاکھ 39 ہزارشیئرزکم ہے۔