اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 155.90روپے ہوگئی

190

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.80روپے سے گھٹ کر 155.70روپے اور قیمت فروخت 155.90 روپے سے گھٹ کر155.80روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.70روپے سے گھٹ کر155.60 روپے اور قیمت فروخت 156روپے سے گھٹ کر155.90 روپے ہوگئی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید188.50روپے سے گھٹ کر188روپے ہوگئی ۔