عمران خان قوم سے قانون کی حکمرانی قائم کرنے کا وعدہ پورا کر یں‘ گڈز ٹرانسپورٹرز

189

لاہور(کامرس ڈیسک) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم سے قانون کی حکمرانی قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا جسے آپ پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں ،ایسے جھوٹے وعدے تو سابق حکمران بھی کرتے آئے ہیں جنہیں آپ چور ڈاکو کہتے ہیں ،آپ قوم سے حکمرانی قائم کرنے کا وعدہ پورا کریں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک میں اوور لوڈنگ کی قطعی اجازت نہیں اور ایکسل لوڈ لمٹ قانون مکمل عملدرآمد کروایا جاتا ہے جبکہ آپ کی حکومت کو پاکستان کی اعلی عدلیہ نے ملکی مفاد میں اوور لوڈنگ کو جڑ سے ختم کرنے اور ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کروانے کا آرڈر جاری کیا ہے مگر آپ کی حکومت اس قانون پر عملدرآمد نہیں کروا سکی ،آپ تو یورپی ممالک میں قانون کے نفاذ کی مثالیں دیا کرتے تھے اب تو آپ کی حکومت ہے آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اوور لوڈنگ کے باعث پاکستان کی سڑکیں تباہ ہو رہی ہیں اور آئے دن خطرناک حادثات جنم لے رہے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانیں موت کی نذر ہو رہی ہیں۔