لمبی ترین پلکوں کا عالمی ریکارڈ، ڈاکٹرز بھی وجہ بتانے سے قاصر

595

ایک چینی خاتون نے اپنی پلکوں کو 8 انچ لمبا کرکے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

یو جیانسیا نے جون میں لمبی پلکوں کا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا ، اُس وقت ان کی پلکوں کی لمبائی 4.88 انچ تھی۔ یو جیانسیا نے بتایا کہ ڈاکٹرز اس اس عجیب و غریب حالت کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں۔

ریکارڈ یافتہ جیانسیا کا کہنا تھا کہ مجھے پہلی بار پلکوں کے بڑھنے کا احساس 2015 میں ہوا۔ وہ آہستہ آہستہ بڑھتی رہیں اور لمبی ہوتی چلی گئیں۔ میں نے طبی پیشہ ور افراد سے ملاقات کی تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ میری پلکیں دوسروں سے لمبی کیوں ہورہی ہیں لیکن ڈاکٹرز اس کی وضاحت نہیں کرسکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بھی جینیات یا موروثیت یا کوئی سائنسی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن میرے خاندان میں کسی کے بھی اتنی لمبی پلکیں نہیں تھیں۔