واٹس ایپ کے ڈیلیٹ میسج پڑھنے کا آسان طریقہ

606

واٹس ایپ کی جانب سے ایسا کوئی آفیشل طریقہ یا فیچر متعارف نہیں کروایا گیا جس کے ذریعے آپ ڈیلیٹ کیا گیا میسج  پڑھ سکیں لیکن ہمارے بتائے جانے والے طریقے کو آزما کر آپ ضرور اس پیغام کو پڑھنے کے اہل ہوں گے۔

گوگل پلے اسٹور سے ‘نوٹی سیو’ نامی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرلیں، اس کے بعد ایپ کھولیں اور نوٹی فکیشن سمیت تمام آپشنز کو ان ایبل کردیں۔

آپشن ان ایبل کرنے کے بعد ایپ خود ہی موصول ہونے والے تمام نوٹیفکیشن کو ٹریک کرلے گی۔

اس طرح اگر آپ کا کوئی دوست میسج بھیج کر ڈیلیٹ کرتا ہے تو آپ نوٹی سیو ایپ میں جاکر وہ میسج پڑھ سکتے ہیں۔

ایپ کھولنے کے بعد وہ میسج خود ہی سامنے آجائے گا جب کہ یہ بھی مینشن ہوگا کہ پیغام ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔