خواتین کیلیے بری خبر، بجٹ میں کاسمٹکیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تجویز

319

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خوراک پر بھی اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی، غیر ضروری لگژری درآمدی اشیاء پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین  بجٹ 2021 پیش کیا ، جس میں خواتین اور بیوٹی پارلر کے استعمال کرنے والی درآمد چیزوں کے ٹیکس پر اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

درآمد چیزوں پرٹیکس لگنے کے بعد پرفیوم اور کاسمیٹکس کا سامان  مہنگا ہوجائے گا، درآمدی مکھن ، پنیر اور شیمپوبھی مہنگا ہوگا، بجٹ میں ہر قسم کی درآمدی تیار خوراک کی قیمت میں اضافے  کی تجویز دی گئی ہے۔