وفاقی بجٹ میں موبائل فون مہنگے اور گاڑیاں سستی کرنے کی تجویز

332

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت نے شہریوں کے لیے’میری گاڑی اسکیم‘ متعارف کراتے ہوئے کہا کہ موبائل فون درآمد کرنے پر ڈیوٹی میں مزید اضافہ کیا جائے گا، یہ ترقیاتی بجٹ ہے ، ملکی ترقی کا ضامن ثاب ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین  بجٹ پیش کرتے ہوئے  کہا کہ  برآمد کی جانے والی 850 سی سی تک کی گاڑیوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی پر چھوٹ دے رہے ہیں، پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل بنانے والوں کو ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے استثنی دیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ملک میں بننے والی ہیوی موٹرسائیکل ، ٹرک اور ٹریکٹر کی مخصوص اقسام پر ٹیکسوں کی کمی کی تجویز ہے، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے ایک سال تک کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا جا رہا ہے۔

موبائل فونز اور آئی ٹی ٹیکس

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  آئی ٹی سروس کی برآمدات کو زیرو ریٹنگ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، پھلوں کے رس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی،3 منٹ سے زائد جاری رہنے والی موبائل فون کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال، ایس ایم ایس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جارہی ہے جس سے آبادی کے بڑے حصے پر ٹیکس نافذ ہوگا۔

بجٹ میں موبائل فون اور ٹائروں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائی جارہی ہے،ایس ایم ایز و دیگر شعبے ڈیوٹی فری درآمدات کرسکیں گے جس کی معیاد بھی دو سال سے بڑھا کر 5 سال کی جارہی ہے۔