روس نے فیس بک اور ٹیلی گرام پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

433

ماسکو: روس نے ممنوعہ مواد کی تشہیر نہ روکنے پر فیس بک اور ٹیلی گرام پر ایک بار پھر جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے معروف سوشل میڈیا کمپنی فیس بک اور میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

روسی حکام نے فیس بک کو 2 لاکھ 36 ہزار ڈالرز جب کہ ٹیلی گرام کو 1 لاکھ 39 ہزار ڈالرز جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

روس نے گزشتہ ماہ ممنوعہ مواد کے خلاف فیس بک پر 3 لاکھ 62 ہزار ڈالرز جرمانہ کیا تھا۔ اسی طرح ایک ماہ قبل ٹیلی گرام کو 69 ہزار ڈالرز ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جرمانے عائد کرنا روس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کنٹرول کرنے کا حصہ ہے۔ روس تنقید سے بچنے کے لیے یہ اقدامات کر رہا ہے۔

رواں سال کے اول میں روسی مواصلات کا نگہبان نے روس میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی رفتار کم کرنے اور اسے بند کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ ٹوئٹر کو خودکشی پر اکسانے، منشیات اور فحاش مواد کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی۔