کسی عورت کو حق نہیں کہ وہ مرد پر ہاتھ اٹھائے، حنا پرویز بٹ

144

لاہور ( آن لائن )رکنِ پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے فردوس عاشق اعوان کی پروگرام میں پی پی رہنما قادر مندوخیل کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی عورت کو حق نہیں کہ وہ مرد پر ہاتھ اٹھائے۔ اپنے اےک ٹوئٹر پےغام مےں انہوں نے کہا کہ وہ فردوس عاشق اعوان کے رویے کی شدید مذمت کرتی ہیں۔حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ کسی عورت کو حق نہیں کہ وہ مرد پر ہاتھ اٹھائے۔ فردوس جیسی خاتون عورت کے نام پر دھبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین دوسری خواتین کے لیے بھی بدنامی کا باعث بنتی ہیں۔