میانمر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ‘13 افراد ہلاک

185
میانمر: حادثے کے مقام پر طیارے کے حصے بکھرے ہوئے ہیں

نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں فوجی طیارہ گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 16زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ میانمر کے بڑے شہر منڈالے میں پیش آیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق منڈالے میں فائر بریگیڈ کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 16فوجی سوار تھے۔ طیارہ دوپہر کے وقت منڈالے میں واقع فولاد سازی کے کارخانے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 12 افراد ہلاک اور 16شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے حادثے کا سبب جاننے کے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔