قلیل مدت میں 14 بار مکمل گولف کھیل کر ورلڈ ریکارڈ قائم

381

ایک سوئس شخص نے 12 گھنٹے میں گولف کے 252 سوراخوں میں گیند ڈال کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

جورگ رینڈیگر نے سوئٹزرلینڈ کے نیڈربورین میں واقع آسٹ ویسزرچن گالف کلب میں پچھلا ریکارڈ توڑنے کیلئے گولف کا ایک مکمل کورس 12 گھنٹے میں 14 بار کھیلا۔

رینڈیگر نے یہ کارنامہ پیدل ہی انجام دیا کیوں کہ گنیز قوانین کے مطابق گولف کی مخصوص گاڑی کے استعمال پر پابندی عائد تھی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا تھا کہ جورگ نے اس ریکارڈ کو نہ صرف گولف سے اپنی محبت کی وجہ سے قائم کیا ہے بلکہ اُن کی یہ کوشش اسپیشل اولمپکس سوئٹزرلینڈ کے حوالے سے بھی آگاہی پیدا کرنے کیلئے کی گئی ہے۔ جو ذہنی طور پر معذور اسپورٹس کے شوقین افراد کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔

گینز نے بتایا کہ رینڈیگر نے پچھلے ریکارڈ کو 31 سوراخوں سے مات دی۔