ترکی میں سونے اور چاندی کے بڑے دخائز دریافت

363

ترکی کے صوبہ آریہ میں 20 ٹن سونے کا ذخیرہ اور 3.5 ٹن چاندی کے دخائز دریافت ہوئے ہیں۔

ترک نیوز ایجنسی ڈیلی صباح کے مطابق مولاکارا سونے کی کان کی سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفیٰ وارنک نے مشرقی ترکی کے صوبہ آریا میں تقریباً 20 ٹن سونے کا ذخیرہ اور 3.5 ٹن چاندی کے دخائز کے دریافت ہونے کی اطلاع دی ہے جن کی مالیت بالترتیب 1.2 ارب ڈالرز اور 28 ملین ڈالرز ہے.

تقریب میں توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح ڈنمیز بھی شریک تھے۔

توقع کی جارہی ہے کہ ترک کمپنی کوزا آلٹن سونے کی کان کنی میں مجموعی طور پر 160 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ 15 جولائی 2016 کی فوجی بغاوت میں ملوث ہونے پر اس کمپنی کو قبضے میں لیکر ترکی کے سیونگس ڈپازٹ انشورنس فنڈ (ٹی ایم ایس ایف) کی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

وزارت صنعت و ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا ہے 500 افراد کیلئے براہ راست ملازمت کے مواقع فراہم ہونگے جبکہ 2،300 افراد بالواسطہ ملازمت کرسکیں گے۔