ویکسین کی عالمی سپلائی کیلئے امریکی حکومت کا اہم فیصلہ

794

امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ عالمی امداد کیلئے فائزر کی 500 ملین خوراکیں خرید رہی ہے۔

امریکی میڈیا سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکی حکومت کے اس فیصلے سے واقف ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو عطیہ کرنے کے لئے 500 ملین فائز ویکسین 250 ملین افراد کیلئے کافی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ رواں سال 200 ملین خوراکیں اور 2022 کی پہلی ششماہی میں 300 ملین خوراکیں عطیہ کرے گا۔ تمام خوراکیں کوویکس (عالمی ادارہ جو COVID ٹیسٹنگ اور ویکسین کی مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہا ہے) کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔ اور کم اور درمیانی آمدنی والے 92 ممالک اور افریقی یونین کو دی جائیں گی۔

توقع کی جارہی ہے کہ صدر بائیڈن برطانیہ میں گروپ آف سیون اجلاس سے قبل اپنے ریمارکس میں اس خریداری کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ ویکسین کی 500 ملین خوراک خریدنا امریکہ کی طرف سے دنیا بھر میں وبائی بیماری کا خاتمہ کرنے میں اب تک کا سب سے بڑا تعاون ہوگا۔