حیدرآباد: موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوںمیں ملوث ملزم گرفتار

207

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف کارروائیوںکے دوران موٹرسائیکل چور اور منشیات فروش2ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلےے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے سینٹ میری اسکول کے قریب سے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم حسیب کو 2 کلو 10 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا،ملزم کا ساتھی حسن عرف توتلافرار ہوگیا،ملزم نے متعدد وارداتوںکا اعتراف کیا جبکہ پولیس نے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ دوسری جانب ٹنڈو جام پولیس نے موسیٰ کھٹیاں لنک روڈ کے قریب سے منشیات فروش ندیم قائمخانی کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔