بحریہ ٹا¶ن کے خلاف پورا سندھ سراپا احتجاج ہے،ڈاکٹر قادر مگسی

722

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہاکہ آج بحریہ ٹا¶ن کے خلاف پورا سندھ سراپا احتجاج ہے ،سندھ حکومت ہوش وحواس کھو بیٹھی ہے ،بحریہ ٹا¶ن پرسندھ ایکشن کمیٹی کے دھرنے کے دوران بحریہ ٹا¶ن کے گیٹ کو آگ لگاکراس کی آڑ میں ہمارے کارکنان پر شیلنگ، فائرنگ اور گرفتاریاں کی گئیں ، اپنے ہی لوگوں کوایکشن کمیٹی کے رہنما¶ں وکارکنان کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کیے گئے سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں بحریہ ٹا¶ن سے کوئی دلچسپی نہیں وہ ملک ریاض سے محبت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے عوام نے پی پی کو ووٹ دیا تھا سندھ کی زمینوں کی نیلامی کا حق نہیں دیا قبضہ مافیا سے ملکر سندھ کے اصل باشندوں سے ان کے گوٹھ خالی کرائے جارہے ہیں ۔قادر مگسی نے کہاکہ حیدرآباد میں کارکنان کے گھروں پر پولیس چھاپوں اورگرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔کارکنان تمام تر مظالم کے باوجود اس مسئلے پر متحد ہیں۔ بحریہ ٹا¶ن دھرنے کے بعد حیدرآباد میں احتجاج نے ظاہر کردیا کہ بحریہ ٹا¶ن سمیت ہرمحاذ پر کارکنان پرعزم ہیں اور کسی صورت بحریہ ٹا¶ن کو سندھ کی زمینیں نہیں دینے دیں گے۔