کورونا نے خواتین کو سب سے زیادہ متاثر کیا‘ چیئرمین سی ڈی اے

214

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سی ڈی اے کے چیئرمین عامر احمد علی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے خواتین کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے خواتین کو با اختیار بنانے کے وژن کے تحت ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تجارت پیشہ خواتین کی اکثریت خدمات کے شعبے سے وابستہ ہے اور وبا کے دوران ان کے کاروبار ٹھپ ہو گئے ہیں، جن سے ان کی مشکلات میں بہت اضافہ ہوا ہے اور ہمیں اس بات کا ادراک ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام ویمن چیمبر کی بانی صدر ثمینہ فاضل کی قیادت میں آنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔