جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی‘ عبدالرشید ترابی

237

باغ(نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ باغ کے عوام کو نہ پہلے تنہا چھوڑا اور نہ اب چھوڑیں گے۔ ہم سے زیادہ وسطی باغ کے عوام کے مسائل سے کوئی باخبر نہیں۔ نعرے اور دعوے نہیں، ہم عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ انتخابات سے قبل سرمائے کی بنیاد پر عوام کے ضمیر کو خریدنے والوں کا یوم احتساب قریب ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ وسطی باغ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔