اسلام آباد: شدید گرمی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

408

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) گرمی کی شدید لہر کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق سنگل شفٹ والے تعلیمی ادارے پیر تا جمعرات صبح 7 سے دن 11 تک کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ صبح 7 سے 11 بجے تک ہی کلاسز ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں متبادل دنوں میں 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔ تعلیمی اداروں کے اوقات صبح 8 سے 1 بجے تک تھے۔