خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کو نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ

196

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی میں خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کو نیا صوبہ بنانے کا حکومتی ارکان نے مطالبہ کردیا جبکہ کمیٹی ارکان نے پارلیمینٹ کو فنڈز دینے میں حکومتی امتیاز پر اظہار تشویش کیا ہے۔ بجٹ سیشن کے دوران رد عمل ظاہر کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہا¶س میں ہوا ۔ سینیٹر دوست محمد خان نے کہاکہ ہمارے کے پی کے 13 جنوبی اضلاع میں ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہورہا، ہم تخت پشاور کے غلام ہوگئے ہیں۔پشاور میں کوئی ہماری بات سنتا نہیں ہے اس لیے الگ صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ارکان کمیٹی نے کہاکہ 35 کروڑ روپے ایم این ایز کو دیے جاتے ہیں مگر سینیٹرز کو کوئی ترقیاتی فنڈز نہیں دیے جاتے۔ ایس ڈی جیز کے منصوبوں کی منظوری نہیں ہوئی اور فنڈز رکھ دیے گئے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ 46ارب روپے کابینہ کا بجٹ ہے جو وزیراعظم کی صوابدید پر ایم این ایز کو دیے جائیں گے ۔سینیٹرز کو بھی ترقیاتی بجٹ ملنا چاہیے۔