کینیڈا میں پاکستانیوں کا قتل انتہا پسندی کی بدترین مثال ہے‘ جاوید قصوری

269

لاہور (نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے ساتھ پیش آنے والا دلخراش واقعہ قابل مذمت ہے۔ حکومت پاکستان اس معاملے کوکینیڈا کے ساتھ سفارتی سطح پر بھر پور انداز میں اٹھائے۔ محض اخباری بیانات کافی نہیں۔ کینیڈا میں پاکستانی خاندان کا قتل انتہا پسندی کی بد ترین مثال ہے۔ دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ بنیادی ذمے داری ہے کہ وہ بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کرے۔ ہر سال اس قسم کے واقعات نوٹ ہوتے ہیں مگر حکومت پاکستان کی عدم دلچسپی کے باعث متاثرہ خاندان کو انصاف کے بجائے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ دنیا کے تمام ممالک میں مجموعی طور پر لاکھوں پاکستانی آباد ہیں جو ہر سال اربوں ڈالر ز کاز ر مبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک و قوم اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو کسی ملک کے دباﺅ میں آئے بغیر مرتب کرنا ہوگا۔جب تک ایوانوں میںامریکی کاسہ لیس موجود ہیں، تب تک پاکستان دنیا میں جرا¿تمندانہ موقف اختیار نہیں کرسکتا۔