سندھ حکومت پیپلزمیڈیا سپورٹ پروگرام لارہی ہے، سوائی خان

321

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر انفارمیشن حیدرآباد سوائی خان چھلگری نے حیدرآباد پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پرپریس کلب کے جنرل سیکرٹری اقبال ملاح نے صحافیوں کا استقبال کیا ۔ سوائی خان چھلگری انہوںنے کہاکہ حیدرآباد کے صحافیوں سے اپنائیت والا تعلق ہے ہمارا اور صحافیوں کو ایک ہی کام ہے،صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کی کوششوں سے محکمہ اطلاعات کو نئی عمارت ملی ہے جس میں مختلف شعبے قائم کیے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ناصرحسین شاہ نے سندھ کے صحافیوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کیے ہیں سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن بل پاس کروایا جبکہ سندھ حکومت پیپلز میڈیا سپورٹ پروگرام لارہی ہے جس سے صحافیوں کو فائدہ ہوگا۔