صوبائی حکومت کے پاس صرف سندھ کارڈ رہ گیا ہے، حلیم عادل

308

کراچی (آن لائن)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس صرف سندھ کارڈ رہ گیا ہے،وزیراعلیٰ نے جھوٹ پر مبنی باتیں کی،سندھ کے لوگ جانتے ہیں سندھ کا دشمن کون ہے،کے آئی ڈی سی ایل کا افتتاح 2016 میں نواز شریف نے کیا، قائم علی شاہ اس وقت ساتھ کھڑے تھے،یہ کمپنی ایسٹ اندیا کمپنی ہے تو مراد علی شاہ اور قائم علی
شاہ لارڈ ماوٹ بیٹن ہیں، کراچی سمیت پورے سندھ میں کام ہونا چاہیے،تھوڑی شرم کریں نفرتیں نہ پھیلائیں،یہ نوسرباز لوگ ہیں۔ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔حلیم عادل شیخ کہا کہ ہر سال بجٹ بڑھتا ہے کتاب کا وزن بڑھ جاتا ہے،کرپشن کے کتاب کا وزن بھی بڑھ جاتا ہے،یہ سندھ کی غریب عوام کا پیسہ ہے،1461 ارب کی کرپشن پیپلزپارٹی نے کی، اس پی ایس ڈی پی میں سندھ کو حصے سے زیادہ پیسہ دیا، سندھ میں زیادہ احساس محرومی ہے،اس کے علاقہ کرونا وبا سے بچاو¿ کی ساری ویکسین بھی وفاق نے فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کوئی این او سی دینے کے لیے تیار نہیں،سروے شروع ہوئی یوسی نثار کھڑو کی تھی،نثار کھڑو اپنی پولنگ بھی نہیں جیت سکے ،اس یوسی کے سروے کیا تو لوگ پھول لیکر مجھے پہنانے آئے،لوگوں نے کہا جس دن سروے ہوا اسی رات پیپلزپارٹی نے کام کروادیا،ہمارے آواز کی وجہ سے یہ کام کروا رہے ہیں۔