مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے پر تشویش ہے، خرم شیر زمان

240

کراچی(آن لائن) تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ پر نیب کے مقدمات ہیں ان کا نام ای سی ایل میں نہ ہونے پر تشویش ہے۔ وزیر اعلیٰ نیب کے مقدمات سے بچنے کے لیے ملک چھوڑ کر امریکا بھاگے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور نواز شریف میں کوئی فرق نہیں ہے۔ صوبے کے عوام کی پینشن کھانے والا شخص باآسانی ملک سے کیسے فرار ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے اسٹیک ہولڈر نے صرف کرپشن کرنے کا اسٹیک لیا ہوا ہے۔ مراد علی شاہ کوئی اور وزیر نہیں ہیں بلکہ صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ وزیر اعلیٰ صوبے میں نہیں ہے تو صوبے کے مسائل کون دیکھ رہا ہے؟ مراد علی شاہ نے صوبے کی کئی اہم وزرارتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں صوبے کے غریب عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر کیا گیا۔