بحریہ ٹاﺅن واقعہ قانون کی بے بسی کے باعث پیش آیا،ابوالخیر زبیر

394

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کہا ہے کہ بحریہ ٹا¶ن کی بعض زمینوں کے بارے میں ایک عرصہ سے غریب بے بس اور لاچار لوگ فریاد کرتے رہے ہیں کہ ان کی زمینوں پر زبردستی قبضے کیے گئے ہیں لیکن افسوس مالکان کے اثررسوخ کی وجہ سے ان کی کہیں سنوائی نہیں ہوئی اور جب قانون
بے بس ہوجائے تو لوگ قانون کو ہاتھ میں لینا شرع کردیتے ہیں جس کا مظاہرہ گزشتہ دنوں بحریہ ٹا¶ن میں ہواجس میں مشتعل مظاہرین نے ناجائز قبضہ کرنے والے مالکوں کا غصہ بے گناہ شہریوں پر اتار دیا اشتعال اور غصہ میں آکر بحریہ ٹا¶ن کے ظالم مالکوں کو نقصان پہنچانے کے بجائے وہاں کی نجی املاک کو لوٹ کر جلا کر بے گناہ رہائشیوں کو اربوں روپے کے نقصان سے دوچار کردیا جس پر صوبائی حکومت کی خاموشی سے اندازہ ہوتاہے کہ اس کاروائی میں ان کی بھی رضا شامل تھی حکومت اگر اس میں ملوث نہیں تو اس کو چاہئے کہ وہ متاثرین کی داد ر سی کرے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کرے ۔