جاگیر دار پانی چور، شہری قلت آب سے پریشان ہیں، وسیم اختر

58
حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر وسیم اختر کے کے ایف ویکسی نیشن مرکز کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اللہ تعالی کا شکرو کرم ہے کہ خدمت خلق فا¶نڈیشن اپنے قیام سے لیکر آج تک عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے حیدرآباد میں خدمت خلق فا¶نڈیشن اسپتال
میں کورونا ویکسین سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالوسیم، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق و اراکین،ظفر احمد صدیقی ودیگربھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات ہو یاکوئی بھی حادثات کی صورت میں خدمت خلق فا¶نڈیشن کے رضاکاراپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت میںمصروف نظر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانی کا جوحصہ سندھ کو ملتا ہے اس کا استعمال صحیح نہیں ہورہا ،جاگیر دار اور مافیا پانی چوری کررہے ہیں جبکہ کراچی اور حیدرآبادکے شہریوںکو پانی نہیں مل رہا۔ پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں ترقیا تی کام ہو رہے ہیں پھر سندھ کے عوام کیوں مسائل کا شکار ہیں اندرون سندھ کے بھی لوگ پریشان ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ صاحب اقتدار کو دیکھنا ہوگا کہ کون سندھودیش اور پاکستان نہ کھپے کے نعرے لگا رہا ہے ان شرپسند عناصر کی سرپرستی کو ن کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ سرکار کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ بحریہ ٹا¶ن متاثرین کے نقصا نات کا ازلہ کرے۔