عالمی سطح پر جانے کےلیے معیار مقرر کرنے ناگزیر ہیں،شبلی فراز

292

 اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل ورلڈ ایکریڈیٹیشن کونسل کا ادارہ برآمدات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ ادارہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق لا سکتا ہے ۔ ورلڈ ایکریڈیٹیشن ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان نیشنل ورلڈ ایکریڈیٹیشن کونسل کا ادارہ برآمدات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا یہ ادارہ پاکستانی مصنوعات کو عالمی معیار کے مطابق لا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہم نے پاکستان کو آگے لے جانا ہے ۔ ہم نے اداروں کو فعال بنانا اور ان کی استعداد اور معیار کو بہتر بنانا ہے انہوں نے کہا ہم ایک لیبارٹری سے ٹیسٹ کراتے ہیں تو ایک رزلٹ اور دوسری لیبارٹری سے دوسرا رزلٹ ملتا ہے۔ جتنا عرصہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ہیں اس کے 17 اداروں کو فعال بناﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جانے کے لیے کچھ معیار مقرر کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا معیار بہتر ہونے سے معیاری مصنوعات پیدا ہوں گی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔