جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اقبال ستار انتقال کرگئے

220

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اور جاوید ستارشہید کے والد اقبال ستار علالت کے باعث انتقال کرگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ مسجد یونٹ نمبر5میں ادا کی گئی،جس میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالوحیدقریشی،حافظ طاہر مجید، امیر ضلع عقیل احمد خان،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری باسط علی، امیر زون اے لطیف آباد قاری ارشد
ہاشمی ، پی ایس پی حیدرآباد ڈویژن کے صدر قاضی ندیم ، ناظم جمعیت حیدرآبادمعاذ قریشی،تحریک محنت کے رہنما الطاف زیدی،صحافیوں ، مرحوم کے عزیز واقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مرحوم کو اقبال ستار کو بسمہ سٹی کے قبرستان میں ان کے فرزند جاوید ستارشہید کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم بیماری کے باعث گزشتہ شب کراچی میں انتقال کرگئے تھے مرحوم نے اہلیہ اور 6بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔