لانڈھی، بروہی گوٹھ میں خطرناک زیرزمین کنڈا نیٹ ورک کا خاتمہ

187

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بجلی چوری کے خلاف حالیہ کارروائی کے دوران لانڈھی کے علاقے علی بروہی گوٹھ میں زیر زمین کنڈا نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا گیا۔ زیرزمین کنڈوں کے ذریعے 15 گھروں کو غیرقانونی طریقے سے بجلی فراہم کی جارہی تھی جو کسی بھی وقت سنگین حادثے کا باعث بن سکتے تھے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے علی بروہی گوٹھ میں ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب مکمل کی جاچکی ہے۔ متعلقہ علاقے میں محفوظ اور جائز بجلی کو فروغ دینے کے لیے1000 کم قیمت میٹرز کی تنصیب کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔ متعلقہ علاقے میں اے بی سی کی تنصیب کے بعد فیلڈ ٹیمز کی جانب سے معائنہ کیا جارہا تھا کہ اس دوران زیرزمین کنڈا نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔مختلف علاقوں میں زیر زمین کنڈا نیٹ ورک کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ بجلی کے لیے استعمال ہونے والے کنڈوں کی وجہ سے مختلف علاقوں میں آئے دن ٹرپنگ اور مقامی فالٹس کے مسائل پیش آتے ہیں اور کر و ڑ وں روپے کے نقصانات کا سبب بنتے ہیں۔ تر جمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ یہ تمام کنڈے بجلی چوری کے علاوہ انسانی جانوں کے لیے خطرات اور حادثات کا سبب بھی بنتے ہیں۔