ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ11ہزار100روپے ہوگئی

436

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں 4ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1891ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔آ ل پاکستان سپریم کونسل جیولر زایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 650روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ11ہزار100روپے اور 558روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 87ہزار313روپے پر آ گئی ۔