اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 155.80پر آ گئی

387

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ۔ جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.60روپے سے بڑھ کر 155.75 روپے اور قیمت فروخت 155.70 روپے سے بڑھ کر155.85روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت فروخت155.90روپے سے کم ہو کر 155.80 روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت 191.50 روپے سے کم ہو کر 190 روپے ہو گئی جبکہ 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 221روپے سے گھٹ کر 220.50 روپے ہو گئی ۔