کسٹمز، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے ٹریبونلز قائم

130

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز کے کنوینر شبیر منشاء چھرہ نے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے دیرینہ مطالبے پر ٹیکسز اور کسٹمز سے متعلق شکایات کو نمٹانے کے لیے دو مختلف ٹریبونلز کے قیام پر وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جناب گلزار احمد اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹریبونل طویل عرصے سے غیر فعال تھے اور اب ان ٹریبونلز کو فعال کرتے ہوئے ممبران کا تقرر کردیا گیا ہے اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔شبیر منشاہ چھرہ نے میڈیا سے کو جاری تفصیلات میں کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کو ٹریبونلزکے لیے ممبران کے تقرر کے لیے خطوط ارسال کیے تھے جس پر مثبت پیش رفت سامنے آئی اور اب ٹریبونلز کے فعال ہونے اور ممبران کی تقرری سے بزنس کمیونٹی کو انصاف مل سکے گا۔