فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ، برازیل نے پیرا گوئے کو شکست دے دی

508

برازیلیا(جسارت نیوز)فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں برازیل نے پیرا گوئے، پیرو نے ایکواڈور اور پورٹو ریکو نے گیانا کو ہرا دیا۔ ارجنٹائن اور کولمبیا کا میچ برابر رہا۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیفنس ڈیل چیکو میں کھیلے گئے میچ میں برازیل نے میزبان ٹیم پیراگوئے کو 2-0سے شکست دے کر مسلسل ساتویں کامیابی حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے نیمار اور لوکاس پکیٹا نے ایک، ایک گول کیا۔ روڈریگو پاز ڈیلگاڈو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پیرو نے ایکواڈور کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا۔ پیرو کی جانب سے کرسٹن کیووا اور لوئس ایڈونکولا نے ایک، ایک گول کیا۔ ایک اور میچ میں پورٹو ریکو نے گیانا کو2-0سے شکست دی جبکہ ارجنٹائن اور کولمبیا کے درمیان کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔