کے سی سی آئی کا کسٹمز اپیلیٹ ٹریبونل، آئی آر اپیلٹ ٹریبونل میں جوڈیشل ممبرز کی تقرری کا خیرمقدم

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر ایم شارق وہرہ نے پاکستان بھر میں کسٹم اپیلٹ ٹریبونل اور اپیلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو میں جوڈیشل ممبران کی تقرری پر معزز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں صدر کے سی سی آئی نے اُمید ظاہر کی کہ ان تقرریوں سے پھنسے ہوئے محصولات کی وصولی میں تیزی آئے گی اور ٹیکس دہندگان کو ہراساں کیے جانے کے عذاب سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ کراچی چیمبر کی خواہش ہے کہ مقرر کیے گئے ممبران اپنی قومی ذمے داری کو کامیابی سے ادا کریں۔صدر کے سی سی آئی نے معزز چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم اور وزیر قانون سے درخواست کی کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں وہ آئندہ بھی تمام فورمز پر تقرریوں کو اسی انداز میں انجام دینے کو یقینی بنائیں۔