اسٹیفااور الیگزینڈر زفرنچ اوپن سنگلز سیمی فائنل میں

165

پیرس(جسارت نیوز)یونانی ٹینس اسٹار اور ففتھ سیڈڈ اسٹیفانوس اور جرمن ٹینس کھلاڑی اور سکستھ سیڈڈ الیگزینڈر زویرو رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روس ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر دو ڈینیئل میدویدوف کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں یونانی ٹینس اسٹار اسٹیفانوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر دو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ 22سالہ اسٹیفا نوس کی فتح کا اسکور 3-6، 6-7(3-7) اور 5-7 رہا۔ سیمی فائنل مقابلے میں اسٹیفانوس کا مقابلہ پہلی مرتبہ فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے جرمنی ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویرو سے ہوگا ۔